اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان فضائیہ نے مغربی افغانستان میں اپنی فوجی چوکی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ فوجی اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ افغان وزادرت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کا کہنا ہے کہ صوبہ فرح کے علاقے کینسک میں طالبان سے نبرد آزما افواج نے فضائی مدد طلب کی لیکن فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے غلطی سے اپنی ہی فوج پر بمباری کردی۔انہوں نے کہا کہ ہدف کے غلط تعین کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر نے افغان فوج کی چوکی پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں پانچ فوجی اور ایک پولیس افسر ہلاک ہو گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
.......
/169